اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز: میانمار کے خلاف پاکستان کو 1-0 سے شکست

image

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں میانمار نے پاکستان کو  صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

میچ کا فیصلہ کن گول تھن پینگ نے کھیل کے 41ویں منٹ میں کیا۔ 

منگل کو میانمار کے خلاف ینگون کے تھوونا سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں  پاکستان نے بھرپور کھیل کا مظاہری کیا۔  پہلے ہاف میں پاکستان نے دفاعی حکمت عملی اپنائی اور مضبوط دفاع کی بدولت حریف ٹیم کے جارحانہ حملوں کو ناکام بنایا۔

تاہم پہلے ہاف کے اختتام سے قبل  ایک گول کی سبقت حاصل ہوگئی۔

تھن پینگ نے 41 ویں منٹ میں گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جو فیصلہ کن ثابت ہوئی، دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے قدرے تیز کھیل پیش کیا لیکن کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔

میانمار کی فیفا کی رینکنگ میں 162 ویں جبکہ پاکستان کی 198 ویں پوزیشن ہے۔

اے ایف سی ایشیئن کپ 2027 کوالیفائر راؤنڈ کے گروپ ای میں پاکستان، شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں۔ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں شام کے ہاتھوں دو گول سے شکست اٹھانی پڑی تھی۔ اب پاکستان اپنا تیسرا میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.