منیب بٹ کا اونٹ کس کی وجہ سے بھاگا؟ وجہ بتانے کے ساتھ مداحوں سے اپیل بھی کردی

image

عیدالاضحیٰ کی تیاریوں میں جہاں خوشی اور عقیدت کا رنگ غالب ہے، وہیں اداکار منیب بٹ کے گھر ایک دلچسپ مگر غیر متوقع واقعہ پیش آیا۔ سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے منیب بٹ نے قربانی کے لیے ایک اونٹ خریدا، لیکن قربان ہونے سے پہلے ہی یہ اونٹ سب کی نظروں سے اوجھل ہوگیا۔

واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، جس میں سجے ہوئے اونٹ کو ایک گلی سے دوڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اور لوگ خوفزدہ ہو کر راستہ چھوڑتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ منظر دیکھنے والوں کے لیے حیرت کا باعث تو تھا ہی، ساتھ ہی کئی صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

اداکارہ منال خان نے جب یہ ویڈیو دیکھی تو فوراً اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ایمن خان اور منیب بٹ کو ٹیگ کیا اور لکھا، "آپ کا اونٹ تو وائرل ہو گیا۔" اس کے بعد منیب بٹ نے خود اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اونٹ ان ہی کا تھا، جو کچھ بچوں کی شرارت کے باعث ڈر کر بھاگ نکلا۔

منیب نے سی سی ٹی وی کی مدد سے پتا چلایا کہ کچھ بچے اونٹ پر پتھر پھینک رہے تھے، جس سے وہ گھبرا کر رسی تڑوا بیٹھا اور گلیوں میں دوڑنے لگا۔ اداکار نے تمام والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو قربانی کے جانوروں کے ساتھ رحم دلی اور نرمی سے پیش آنے کی تربیت دیں، تاکہ کسی جانور کو تکلیف نہ پہنچے۔

اونٹ واپس ملا یا نہیں، اس بارے میں منیب نے کچھ نہیں بتایا، تاہم انہوں نے مویشی منڈی سے اونٹ کی خریداری سے لے کر گھر لانے تک کی مکمل تفصیل ایک وی لاگ میں شیئر کی، جو اب شائقین کی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

یہ واقعہ جہاں ایک طرف سوشل میڈیا پر گفتگو کا موضوع بن گیا، وہیں یہ یاد دہانی بھی ہے کہ قربانی کے اصل جذبے میں صرف جانور ذبح کرنا شامل نہیں بلکہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک اور نرمی بھی ایمان کا حصہ ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.