خود کو انسان سمجھ کر کھاتا ہوں۔۔ 58 برس کے وسیم اکرم فٹ رہنے کے لئے کیا چیز روزانہ استعمال کرتے ہی؟

image

"جان ہے تو جہان ہے، اس لیے روزانہ ورزش کرتا ہوں۔" وسیم اکرم نے فٹنس کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اُن کا مقصد صرف خود کو چاق و چوبند رکھنا نہیں، بلکہ نئی نسل کو بھی صحت مند طرزِ زندگی کی طرف راغب کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "مجھے ویوز یا ریویوز کی پرواہ نہیں، میں خود کے لیے جیتا ہوں۔ جانوروں کی طرح نہیں کھاتا، انسان ہوں تو کھانے میں بھی تمیز رکھتا ہوں۔"

ایک مقامی ہوٹل میں تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے، سوئنگ کے بادشاہ نے اپنے کھانے پینے کے انداز سے لے کر فلمی دنیا کے تجربے تک سب کچھ کھل کر بیان کیا۔ اُن کا کہنا تھا، "کبھی سنا ہے کوئی کم کھانے سے مر گیا ہو؟ اصل مسئلہ یہ ہے کہ لوگ 25 نان کھا کر سونا چاہتے ہیں اور صبح زندہ اٹھنے کی امید بھی رکھتے ہیں!" انہوں نے بتایا کہ وہ روزمرہ کھانوں میں اسپغول کا استعمال کرتے ہیں تاکہ نظام ہاضمہ درست رہے اور دن بھر توانائی برقرار رہے۔

وسیم اکرم نے فلمی تجربات پر بات کرتے ہوئے ہنستے ہوئے کہا، "مجھے کیا پتا تھا کہ ایک فلمی سین کے لیے ایک ایک لائن رٹنی پڑے گی۔ دور سے سب کچھ آسان لگتا ہے، لیکن حقیقت میں اداکاری بہت مشکل کام ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران فواد خان سمیت سبھی فنکاروں سے دلچسپ بات چیت ہوتی رہی، اور سیٹ پر وقت خوبصورت لمحات میں گزرا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.