کیا معلوم تھا یہ آخری سالگرہ ہے۔۔ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل ! موت سے پہلے آخری ویڈیو وائرل

image

سوشل میڈیا پر شہرت پانے والی 17 سالہ ڈیجیٹل کریئٹر ثنا یوسف کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے جی-13 میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ چترال سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹک ٹاکر کے اندوہناک قتل نے ان کے مداحوں کو شدید دکھ اور حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ثنا یوسف کے گھر اس وقت مہمان موجود تھے جب ایک نامعلوم شخص اچانک گھر میں داخل ہوا اور بغیر کسی جھجک کے فائرنگ کر دی۔ ثنا کو دو گولیاں لگیں جن کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (PIMS) منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور کوئی قریبی رشتہ دار ہو سکتا ہے، جو واقعے کے فوراً بعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ٹک ٹاکر کو ان کی سالگرہ کے دن ہی قتل کیا گیا کیونکہ ان کے سوشل میڈیا پر قتل سے چند لمحوں پہلے کیک کاٹتے ہوئے ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔ البتہ اس حوالے سے کوئی مصقہ اطلاعات نہیں ہیں۔

ثنا یوسف سوشل میڈیا پر اپنی مختصر ویڈیوز اور تصاویر کی بدولت تیزی سے مقبول ہو رہی تھیں۔ اُن کی اچانک موت نے نہ صرف سوشل میڈیا کمیونٹی کو افسردہ کر دیا ہے بلکہ ایک بار پھر آن لائن شہرت رکھنے والوں کی سکیورٹی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

پولیس نے وعدہ کیا ہے کہ قاتل کو جلد از جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قاتل کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ اس طرح کے سانحات کا سلسلہ رُک سکے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.