رجب بٹ ایک مرتبہ پھر تنقید کی زد میں، اہم وجہ سامنے آگئی

image

یوٹیوبر رجب بٹ کو نئے ولاگ میں بھانجی کے عقیقے میں پیسے نچھاور کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔

ان کے فیملی ولاگز عوام میں بے حد مقبول ہیں، تاہم وہ اپنے حالیہ ولاگ کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں اور انہیں بھانجی پر پیسے نچھاور کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رجب بٹ کے نئے فیملی ولاگ کو جہاں کچھ مداحوں نے پسند کیا، وہیں متعدد ناظرین نے ان کے رویے پر سخت تنقید کی۔

رجب بٹ نے اپنے حالیہ فیملی ولاگ میں بھانجی کے عقیقے کی تقریب دکھائی، جس میں انہیں اور دیگر اہلخانہ کو نومولود بچی پر پیسے نچھاور کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیوز میں واضح طور پر نوٹوں کی گڈیاں فضا میں بکھرتی نظر آتی ہیں، جسے بعض افراد نے ثقافتی خوشی کا اظہار جبکہ کئی صارفین نے اسے معاشرتی بےحسی سے تعبیر کیا۔

ایک صارف نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وہی لوگ ہیں جو ولاگز میں عاجزی دکھاتے ہیں اور اپنی تقریبات میں ایسے پیسے نچھاور کرتے ہیں جیسے انہیں مہنگائی کا علم ہی نہ ہو‘۔

بعض صارفین نے اس رویے کو متوسط طبقے کے لیے تکلیف دہ قرار دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات سماجی تفریق کو مزید گہرا کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.